اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے آج مملکتِ سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر عزت مآب نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا، جن میں ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت اور بدلتے ہوئے میڈیا رجحانات شامل تھے۔گفتگو میں ڈیجیٹل میڈیا اور ابلاغ کے شعبے میں مسلسل رابطے اور تعاون کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔
مزید پڑھیں :بحریہ فیز سیون میں گیس لیکج ،تین افراد جاں بحق ،متعدد زخمی















