اہم خبریں

گیس کی فراہمی بند، عوام کی زندگی اجیرن

کراچی ( اے بی این نیوز     )شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند یا شدید کم ہونے سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس فیلڈز کی بندش اور پریشر میں کمی کے باعث کراچی میں گیس کی قلت بڑھ گئی ہے۔سوئی سدرن کے مطابق ایک فیلڈ سے 30 ایم ایم سی ایف ڈی اور دوسری فیلڈ سے 15 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

اس صورتحال سے صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ کلفٹن، ملیر، سعود آباد، نارتھ کراچی، پی آئی بی، ناظم آباد، شادمان اور سرسید ٹاؤن کے شہری سب سے زیادہ متاثر ہیں۔مزید برآں کاٹھور، گارڈن، بورہ پیر، اختر کالونی، منظور کالونی، چینسر گوٹھ اور گڈ اپ کے رہائشی بھی گیس کی بندش کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اقدامات کر کے گیس کی فراہمی بحال کی جائے تاکہ گھریلو اور تجارتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

مزید پڑھیں :بجلی صارفین ہو جائیں تیار،بڑا جھٹکا لگنے والا ہے،ہزاروں ارب کا بوجھ ڈالنے کی منصوبہ بندی بے نقاب،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں