اہم خبریں

سہیل آفریدی کا سخت موقف سامنے آگیا،جا نئے کیا

کراچی ( اے بی این نیوز   )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اپنے لیڈر عمران خان سے ملاقات کے خواہاں ہیں لیکن بار بار کوشش کے باوجود کسی نے ان کی بات نہیں سنی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کسی کو دیوار سے لگا دیا جائے تو پھر احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں رہتا، اور آئین و قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان حقیقی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اور آج وہ جیل میں ہونے کے باوجود پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملاقات کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھا گیا، مگر نہ تو ملاقات کی اجازت ملی اور نہ ہی کسی خط کا جواب دیا گیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ احتجاجی سیاست وہ شوق سے نہیں کرتے بلکہ تب مجبوراً اس راستے پر آتے ہیں جب تمام دروازے بند کر دیے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس کو بھی خط لکھا، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز واضح طور پر حکم دے چکے ہیں کہ وہ عمران خان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے الزام لگایا کہ عدالتی احکامات کو ایک جیل سپرنٹنڈنٹ نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، جو صرف ان کی نہیں بلکہ عدلیہ اور وکلاء کے پیشے کی توہین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آئین اور قانون کے ساتھ کھلا مذاق ہے، جس کا نقصان کسی ایک ادارے کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کو ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا

متعلقہ خبریں