لاہور ( اے بی این نیوز )شہر میں پتنگ سازی، فروخت اور تجارت کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ای بز ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد سینکڑوں درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔
انتظامیہ نے بتایا کہ فروخت کنندگان کی مجموعی طور پر 530 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 340 کی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ 161 درخواستیں تاحال جانچ کے مرحلے میں ہیں۔ ایس او پیز پر پورا نہ اترنے کی بنیاد پر 29 درخواستیں منسوخ کر دی گئیں۔
پتنگ بنانے والے مینوفیکچررز کی جانب سے 328 درخواستیں جمع کروائی گئیں، جن میں سے 218 منظور ہو چکی ہیں اور 90 درخواستوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 19 مینوفیکچررز کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔
تاجروں کی طرف سے 124 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 87 کو منظوری دے دی گئی ہے، 7 درخواستیں رد کر دی گئیں جبکہ 30 پر انسپکشن کا عمل جاری ہے۔ اسی طرح کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی 11 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 5 منظور، 3 زیرِ انسپکشن اور 3 مسترد کر دی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پتنگ اور ڈور کی فروخت کی اجازت یکم فروری 2026 سے دی جائے گی، جبکہ پتنگ بازی صرف مقررہ دنوں یعنی 6 سے 8 فروری 2026 کے دوران ہی ممکن ہوگی۔
مزید پڑھیں :کرکٹ کی تاریخ میں انوکھا ریکارڈ قائم ،جا نئے کیا















