اسلام آباد( اے بی این نیوز ) قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کو 23 جنوری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس دوران اہم قانون سازی، وقفۂ سوالات اور دیگر پارلیمانی کارروائیاں ایجنڈے کا حصہ ہوں گی۔ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد نہیں ہوگا، تاہم اس کے بعد پارلیمانی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے اہم بلز اور قومی نوعیت کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔
اسی دوران پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جو آئندہ ہفتے منعقد ہوگا۔ مشترکہ اجلاس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین شرکت کریں گے، جہاں اہم قانون سازی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :مہک ملک کی کمائی بارے انکشاف،ایک ڈرامہ کا معاوضہ آپ جان کر حیران ہو جا ئیں گے















