کراچی ( اے بی این نیوز ) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں مزارِ قائد کے قریب منعقد اس جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی اور موبائل فونز کی روشنیوں سے پورا میدان روشنیوں کا سمندر بن گیا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ “جو محبت اور احترام سندھ کے عوام نے ہمیں دیا، وہ ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔ لیکن سندھی ٹوپی اور اجرک کی جو بے حرمتی سندھ حکومت نے کی، اسے بھی عوام نہیں بھولے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ جلسہ صرف ایک ریلی نہیں بلکہ حقیقی آزادی، عمران خان کی رہائی اور منصفانہ انتخابات کے لیے جاری مزاحمت کا ایک اہم باب ہے۔پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں نے حیدرآباد سے کراچی تک کے سفر کے دوران بھی بھرپور استقبال کیا۔ کئی مقامات پر راستوں کی بندش اور دیگر انتظامی رکاوٹوں کے باوجود عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور “سندھ عمران خان کا ہے” کے نعرے لگائے۔جلسے کے دوران شرکاء نے موبائل فونز کی روشنیاں جلائیں، جس سے پورا علاقہ روشنیوں کے سمندر میں تبدیل ہوگیا۔ سڑکوں پر احتجاجی تحریک کو تیز کرنا اور اڈیالہ جیل کے باہر بڑے دھرنے کی تیاری ہے۔ یہ سلسلہ جاری رہے گا جب تک بانی تحریک انصاف عمران خان اور دیگر قیدیوں کی رہائی اور جمہوری حقوق کی بحالی تک نہیں ہو جاتی۔
سہیل آفریدی نے خطاب میں کہا کہ سندھ میں رکاوٹوں اور مبینہ ناانصافیوں کے باوجود عوام کا حوصلہ بلند ہے اور وہ عمران خان کے پیغام کو ملک بھر تک پہنچانے کے لیے تیار ہیں۔ پارٹی کے مطابق یہ اجتماع کراچی میں ان کی عوامی طاقت کا مظاہرہ ہے،
پی ٹی آئی سٹریٹ موومنٹ اور احتجاجی تحریک کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Hello #DGPMLN This is @SohailAfridiISF and we are @PTIofficial here in #Karachi
The soldiers of IMRAN AHMED KHAN NIAZI. Remember the name for next Press Conference.pic.twitter.com/Z4R92mH3Jj— Muhammad Umair (@MuhamdUmair) January 11, 2026
ہر طرف سوال ہیں
ہر طرف بیداری
یہ تحریک بتا رہی ہے
قوم زندہ ہے#گلگت_سے_کراچی_تک_مزاحمت @TeamPakPower @PTIKarachi_ pic.twitter.com/dluEWFxrb9— Khan ki sherni ᴾᵃᵏᴾᵒʷᵉʳ (@1sarz_) January 11, 2026
مزید پڑھیں :موسم سرما کی ، چھٹیاں ختم، یونیورسٹیاں اور کالجز کل سے کھلیں گے















