اہم خبریں

شدید دھند ، مختلف موٹرویز بند

لاہور ( اے بی این نیوز   ) شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک دھند کی شدت کے باعث مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم فور فیصل آباد سے ملتان تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

موٹروے ایم فائیو پر بھی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں رحیم یار خان سے تارو ہڑی تک شدید دھند کے باعث آمد و رفت روک دی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک بھی دھند کی لپیٹ میں ہے اور ٹریفک معطل کر دی گئی ہےموٹروے پولیس کے ترجمان نے
کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے، اس لیے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں اور موٹرویز پر نکلنے سے قبل تازہ صورتحال معلوم کریں۔موٹروے پولیس کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور دھند کم ہوتے ہی موٹرویز کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :موسم سرما کی ، چھٹیاں ختم، یونیورسٹیاں اور کالجز کل سے کھلیں گے

متعلقہ خبریں