نیو یارک ( اے بی این نیوز )و ٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جو فیس بک کے پروفائل کور فوٹو فیچر سے مشابہت رکھتا ہے۔ میٹا کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اب اپنی پروفائل فوٹو کے ساتھ ایک کور فوٹو بھی شامل کر سکیں گے۔اس نئے فیچر کے تحت پروفائل پکچر کے اوپر اضافی جگہ فراہم کی جا رہی ہے، جہاں صارف اپنی پسند کی کور فوٹو لگا سکتے ہیں۔ پروفائل فوٹو کے اوپر ایک کور بینر لے آؤٹ بنایا جائے گا، جس سے واٹس ایپ پروفائل زیادہ تفصیلی، خوبصورت اور نمایاں نظر آئے گی، بالکل فیس بک پروفائل کی طرح۔
اب تک کور فوٹو کا یہ آپشن صرف واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس تک محدود تھا، تاہم نئی اپڈیٹ کے بعد یہ سہولت عام صارفین کو بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ صارفین مخصوص حصے پر کلک کر کے کور فوٹو منتخب کر سکیں گے اور جب چاہیں اسے تبدیل بھی کر سکیں گے۔یہ کور فوٹو پروفائل سیٹنگز کے ذریعے کنٹرول کی جا سکے گی اور پروفائل دیکھنے والے تمام افراد کو نظر آئے گی۔ ماہرین کے مطابق اس فیچر سے صارفین کو اپنی پروفائل کو مزید ذاتی انداز میں پیش کرنے کا موقع ملے گا، جس سے واٹس ایپ کا یوزر ایکسپیرینس مزید بہتر ہو جائے گا۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں واٹس ایپ نے ممبر ٹیگز، ٹیکسٹ اسٹیکرز، ایونٹ ریمائنڈرز اور دیگر کئی نئے فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ میٹا واٹس ایپ کو صرف میسجنگ ایپ کے بجائے ایک مکمل سوشل پلیٹ فارم کی شکل دینے کی جانب بڑھ رہا ہے۔واٹس ایپ صارفین اب اس فیچر کے باضابطہ اجرا کے منتظر ہیں، جو آئندہ اپڈیٹس میں عالمی سطح پر دستیاب ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :موسم سرما کی ، چھٹیاں ختم، یونیورسٹیاں اور کالجز کل سے کھلیں گے















