پشاور ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے پنجاب فارنزک رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ ٹرائل کے بعد خارج ہو چکا ہے اور ان کا نام کسی بھی ایف آئی آر یا ضمنی چالان میں شامل نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکزی کیس میں انہیں بری کیا گیا اور استغاثہ کا مؤقف عدالت میں مسترد ہو چکا ہے۔تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ اڑھائی سال بعد غیر مصدقہ ویڈیوز کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے اور وائرل ہونے والے اسکرین شارٹس اور ویڈیوز کا ریڈیو پاکستان واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ویڈیو پشاور کی بھی نہیں ہے اور یہ مہم وزیراعلیٰ اور دیگر افراد کے خلاف چلائی جا رہی ہے، جنہیں کبھی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔ان کے مطابق یہ صورتحال صرف میڈیا میں بنائی گئی غلط فہمی کی عکاس ہے اور حقائق سے ہٹ کر لوگوں کی رائے بنانے کی کوشش ہے۔
مزید پڑھیں :بڑے پیمانے پر گرفتاریاں















