کراچی ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے جلوس کی باغ جناح کی جانب پیشقدمی جاری ، سندھ حکومت نےٹوپی اور اجرک کی لاج نہیں رکھی،سہیل آفریدی
کراچی ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ویڈیو پیغام میں سندھ حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ٹوپی اور اجرک جیسی ثقافتی علامتوں کی لاج رکھنے میں ناکام رہی ہے اور سندھ کی جعلی حکومت ان اقدار کو وہ عزت نہیں دے سکی جس کی یہ حقدار ہیں۔
سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں باغ جناح آنے اور جانے کے راستے بند کیے گئے ہیں، تاہم اس کے باوجود کارکن اور عوام ریلی کی صورت میں باغ جناح کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ تک پہنچا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام جلسہ گاہ پہنچیں، جلسہ ہر صورت ہو کر رہے گا۔ ان کے مطابق عوام کا جوش اور جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دباؤ اور بندشوں سے آواز کو نہیں روکا جا سکتا۔
مزید پڑھیں :اٹلس ہونڈا کی زبردست پیشکش،CG 150 بغیر سود کے آسان اقساط پر حاصل کریں،جا نئے کیسے















