اہم خبریں

اٹلس ہونڈا کی زبردست پیشکش،CG 150 بغیر سود کے آسان اقساط پر حاصل کریں،جا نئے کیسے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی ہے، اب 150 سی سی کی نئی موٹر سائیکل کے لیے ایک ساتھ بڑی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔رپورٹس کے مطابق اٹلس ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکل CG 150 کو اب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی SC آسان اسکیم کے تحت سود کے بغیر آسان اقساط پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے صارفین 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں موٹر سائیکل خرید سکیں گے۔

بینک کی جانب سے اس اسکیم کو صفر فیصد مارک اپ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم بکنگ کے وقت ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی علاقے کے حساب سے علیحدہ لاگو ہو سکتی ہے۔یہ اسکیم ان افراد کے لیے خاص طور پر فائدہ مند قرار دی جا رہی ہے جو روزمرہ سفر یا کام کے لیے موٹر سائیکل خریدنا چاہتے ہیں لیکن یکمشت ادائیگی ان کے لیے ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں :ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

متعلقہ خبریں