اہم خبریں

ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

ہنزہ ( اے بی این نیوز     )ملک بھر میں سردی کی شدید لہر بدستور جاری ہے اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت انتہائی حد تک گر گیا ہے۔ ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔عالمی موسمی ویب سائٹس کے مطابق اتوار کی صبح کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری رہا۔ اسلام آباد میں 2، لاہور میں 3، پشاور میں 4 جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ اور استور کے بالائی حصوں میں شدید سردی کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، مقامی افراد کو روزمرہ امور میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب سرد موسم کے پیش نظر سندھ میں تعلیمی اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ کے مطابق سرکاری اور نجی اسکول صبح 9 بجے کھلیں گے، جس کا اطلاق پیر سے 26 جنوری تک رہے گا۔

ادھر پنجاب میں بھی تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت تعلیم پنجاب کے مطابق عوامی مشاورت کے بعد تعلیمی ادارے اب 19 جنوری سے کھولے جائیں گے۔ سردی کی شدت کے باعث والدین اور طلبہ نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں :زلزلہ،6.8 دت ریکارڈ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

متعلقہ خبریں