اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان نیوی نے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ ہے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ تجربے کے دوران ایل وائی 80 میزائل نے طویل فاصلے پر فضائی ہدف کو کامیابی سے تباہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کامیاب تجربے کا معائنہ کیا ، یہ تجربہ پاک بحریہ کے ایئرڈیفنس سسٹم کی صلاحیت کا عکاس ہے۔
مزید پڑھیں،پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ 30 جنوری کو ہونے کا امکان















