اہم خبریں

سردی کی شدت کے پیش نظر طلباء کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور(اے بی این نیوز)سرد موسم کی شدت کے پیشِ نظر طلباء کو بڑا ریلیف دے دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) کالجز نے شدید سردی کے باعث یونیفارم میں نرمی کی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کو کسی بھی رنگ کے سویٹر، کوٹ، جیکٹ، ٹوپی اور موزے پہننے کی اجازت ہوگی۔

یہ نوٹیفکیشن 28 فروری تک مؤثر رہے گا، جس سے جاری سردی کی لہر کے دوران طلبہ کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں