اسلام آباد (اے بی این نیوز) زرعی یونیورسٹی کی طالبہ کو کلاس فیلو نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ طالبہ نے اپنے کلاس فیلو کے خلاف تھانہ شمس کالونی اسلام آباد میں زیادتی کا مقدمہ درج کرادیا۔مقدمے میں طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم محمد فیضان نے شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا۔
متاثرہ طالبہ کے مطابق ملزم نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ ملزم نے متعدد مرتبہ اپنے فلیٹ اور گاڑی میں بھی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
آئرلینڈ کا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم محمد فیضان کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں۔باجوڑ میں وزیرِمملکت مبارک زیب خان کےگھر پر دستی بم سے حملہ















