اہم خبریں

رجب بٹ اور اہلیہ ایمان رجب کی مشہور ڈرامے میں انٹری، مداح حیران

لاہو ر(اے بی این نیوز)یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب اب محض سوشل میڈیا تک محدود نہیں رہے، بلکہ ٹیلی وژن اسکرین پر بھی غیر متوقع انداز میں نمایاں ہوگئے ہیں۔

رجب بٹ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنے ہیں، تاہم اس بار وجہ کوئی وی لاگ یا آن لائن پوسٹ نہیں بلکہ ایک مقبول ڈرامے میں ان کی چونکا دینے والی جھلک ہے، جس نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔

ڈرامے کی 28 ویں قسط کے ایک منظر میں کمرے کی دیوار پر آویزاں تصویر نے سب کو حیران کر دیا، جہاں رجب بٹ اور ایمان رجب کی تصویر واضح طور پر دکھائی دی۔ اس تصویر نے منظر کی اصل کہانی سے توجہ ہٹا دی اور دیکھنے والوں کی نظریں اسی پر مرکوز رہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے خاصی ہلچل دیکھنے میں آئی، جہاں صارفین نے نشاندہی کی کہ تصویر کو دھندلا (Blur) کرنے کی کوشش تو کی گئی، مگر مداحوں کی باریک بین نظر سے یہ بات چھپ نہ سکی کہ یہ معروف یوٹیوبر جوڑی کی اصل شادی کی تصویر ہے۔

کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر ڈرامے کے کرداروں کے لیے الگ فوٹو شوٹ کروا لیا جاتا تو زیادہ مناسب ہوتا۔ اس واقعے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ رجب بٹ اور ایمان رجب کی شادی اب بھی ٹرینڈ میں ہے اور ان کی مقبولیت اس حد تک ہے کہ تصاویر غیر ارادی طور پر ڈراموں اور دیگر مواد میں جگہ بنا لیتی ہیں۔

یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ جوڑی یوٹیوب سے آگے بڑھ کر اب ٹی وی اسکرین پر بھی، وہ بھی بغیر کسی باقاعدہ اعلان کے، اپنی موجودگی درج کروا رہی ہے۔

مزید پڑھیں۔ایک ہی سال میں دو بار رمضان! فلکیاتی ماہرین نے حیران کن پیشگوئی کردی

متعلقہ خبریں