اہم خبریں

کراچی میں وزیر اعلیٰ کے پی کا والہانہ استقبال،اجرک اور ٹوپی پہنائی گئی،مراد علی شاہ سے ملاقات طے

کراچی ( اے بی این نیوز        ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان اہم سیاسی ملاقات طے پا گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگی، جسے موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں خاص اہمیت حاصل ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بین الصوبائی امور، صوبوں کے درمیان باہمی تعاون، جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ دونوں رہنما صوبوں کو درپیش مشترکہ چیلنجز اور ان کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاق اور صوبوں کے درمیان روابط، ہم آہنگی کے فروغ اور عوامی فلاح سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے اعلیٰ کی یہ ملاقات آنے والے دنوں میں بین الصوبائی تعلقات اور ملکی سیاست پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ کراچی میں وزیر اعلیٰ کے پی کا والہانہ استقبال،اجرک اور ٹوپی پہنائی گئی۔

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ،جا نئے کتنا ہو گا،را ئے طلب

متعلقہ خبریں