لاہور ( اے بی این نیوز ) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے سے قبل وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے عوام سے رائے طلب کر لی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھلیں یا چھٹیاں 19 جنوری تک بڑھائی جائیں۔
قبل ازیں وزیر تعلیم نے صوبے کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی اور کہا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 12 جنوری سے کھلیں گے۔
سوشل میڈیا پر پنجاب کے اسکولز میں چھٹیوں میں توسیع سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہوا تھا، جس پر وزیر تعلیم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی سرکاری اعلان جاری نہیں ہوا۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سردیوں کی چھٹیاں پہلے ہی بڑھا دی گئی ہیں، تاہم پنجاب میں فیصلہ عوام کی رائے اور محکمہ تعلیم کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی بارے تحفظات کا اظہار















