اہم خبریں

سعودی عرب سے خبر غم، اہم شخصیت انتقال کر گئی، جا نئےکون

ریاض (  اے بی این نیوز     ) سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر داخلہ برائے آپریشنز امور لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق سعودی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کی۔وزارت داخلہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی آج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ بیان میں مرحوم کے اہلِ خانہ، لواحقین اور ساتھیوں سے دلی تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ سعودی حکام نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی سلامتی اور وزارت داخلہ کے امور میں نمایاں کردار ادا کیا۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے بھی لیفٹیننٹ جنرل سعید القحطانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے تقریباً 60 برس تک وزارت داخلہ میں نہایت دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور مثالی جذبے کے ساتھ خدمات انجام دیں، جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی نے کنگ فہد سکیورٹی کالج سے گریجویشن کیا تھا اور اپنے طویل کیریئر کے دوران وزارت داخلہ میں متعدد اہم اور حساس عہدوں پر فائز رہے۔ سکیورٹی، آپریشنز اور انتظامی معاملات میں ان کی خدمات کو سعودی عرب میں نمایاں مقام حاصل رہا۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں ٹیکس نظام پر سوال اٹھ گئے، تنخواہ دار افراد مجبور باقی کی عیش،جا نئے تفصیلی رپورٹ

متعلقہ خبریں