اہم خبریں

خوشخبری ،اولڈ ایج پنشن کی ادائیگی،وفاقی آئینی عدالت کا بڑا حکم آگیا،جا نئے کیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )وفاقی آئینی عدالت نے نجی اداروں کے ملازمین کے حق میں تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے اولڈ ایج پنشن کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کو تمام درخواست گزاروں کو ماہانہ اولڈ ایج پنشن ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے مطابق وہ ملازمین جنہوں نے ساڑھے 14 سال کی سروس مکمل کر لی ہے، انہیں 15 سال کی سروس مکمل شدہ تصور کیا جائے گا اور وہ پنشن کے مکمل حق دار ہوں گے۔ عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے دائر کی گئی تمام اپیلیں مسترد کر دیں۔

یہ فیصلہ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنایا، جبکہ تحریری فیصلہ جسٹس حسن اظہر رضوی کی جانب سے جاری کیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے بالکل درست ہیں اور ان میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے واضح کیا کہ ای او بی آئی کا 2022 میں جاری کردہ سرکلر پنشن کے قانونی حق کو متاثر نہیں کر سکتا۔ عدالت کے مطابق قانون کے تحت سروس کی مقررہ مدت پوری کرنے والے ملازمین کو اولڈ ایج بینیفٹ سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں :انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر سالانہ امتحان 2026 کا مکمل شیڈول جاری

متعلقہ خبریں