لاہور(اے بی این نیوز)لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات بائیو میٹرک طریقے سے ہوں گے، مجموعی طور پر 8 نشستوں پر 27 امیدوار مدمقابل ہوں گے، 15851 رجسٹر ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ کے لئے 11 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔
صدر کی نشست پر 3 امیدوار ادیب اسلم بھنڈر، شاہد جمال بٹ اور عرفان حیات باجوہ مد مقابل ہوں گے، جبکہ نائب صدر کی نشست پر چودھری ایم مشتاق، حافظ مشتاق نعیمی، شیخ کاشف علی، میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھٹی مدمقابل ہوں گے۔ نائب صدر ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پر آصف کنول خان، ایم نوید حنیف کمبوہ اور کاشف صدیق گجر میں مقابلہ ہوگا، نائب صدر کینٹ سیٹ پر زاہد محمود گل اور عمران اولکھ مدمقابل ہوں گے۔
سیکرٹری کی نشست پر چودھری افنان منور، رضوان ارشد بوبک، شعیب اشرف بھٹی اور ملک فہد نثار کھوکھر میں مقابلہ ہوگا۔ اس کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر اسد عباس، ثمینہ بسرہ اور سلمان رحیم کھوکھر جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر زہیب خان اور یاسر نذیر پڈھیار مدمقابل ہوں گے۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر ارشد چدھڑ، ایم فریاد چودھری، ثمینہ کھوکھر، طالب نقوی اور نعمان علی گورایا کے درمیان مقابلہ ہوگا، جبکہ آڈیٹر کی نشست پر راحیلہ حفیظ رانا بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں۔منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل















