اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک طرف سے وقتی رکاوٹ آ سکتی ہے اس کو اپنے لئے بڑی مشکل نہ سمجھیں ایک دو دن میں وہ دور ہو جائے گی اور آپ کےلئے بھی جا کر دوبارہ آسانیاں ملنا شروع ہوں گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اللہ آپ کو ہمت دے جو کریں اپنے بل بوتے پر کریں وہ سارے بند دروازے آپ کےلئے کھول دے گا اور اُس مقام سے عطاءکرے گا جہاں سے آپ کا وہم گماں بھی نہ ہو۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ اپنا صدقہ دیں اور نظر بھی اُتاریں کافی دِنوں سے مشکلات سے باہر نہیں آ رہے جیسے بڑی سخت چیز کا اثر ہو اور اللہ سے بھی سچے دِل سے توبہ کریں وہ ہی راستے کھولے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
تبدیلی نوکری کا امکان ہے اور موجودہ جگہ کے بارے میں بھی اشارے موصول ہو رہے ہیں ان دنوں آپ کو اپنے لئے کچھ اچھا کرنے کا موقع ملے گا، موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
پرانے لوگ دوبارہ زندگی میں آنے کی کوشش کریں گے اور آپ کو ان کی وجہ سے آگے چل کر فائدہ ہو سکتا ہے اس لئے آپ بھی تھوڑا سا حکمت سے کام لینے کی کوشش کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
نقصان ہو سکتا ہے ذرا سی غلطی سے۔ آج کل ناجانے آپ کن چکروں میں پڑے ہوئے ہیں،کچھ اپنے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں اور وہ راستہ پکڑیں جو خطرے سے پاک ہو۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ آج اپنی نظر ضرور اتاریں،کسی وجہ سے بندش جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور جو رکاوٹ تنگ کر رہی ہے وہ بھی شاید اسی وجہ سے ہے صدقہ بھی دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار میں انشاءاللہ کچھ اچھا ہی ہونے والا ہے آپ کا ایک بند راستہ بھی اب کھل رہا ہے اور آپ کو کسی جانب سے مالی طور پر بھی فائدہ بحکم اللہ ہو سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اس طرف دیکھنا ہو گا جہاں آپ دِل کے ہاتھوں مجبور ہو کر غلطیاں کر رہے ہیں اس وقت آپ کو کسی بڑی مشکل میں جانے میں ایک منٹ بھی نہیں لگے گا باز آ جائیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ نے چاہا تو اب آپ کو اپنے اُس کام کا بھی فائدہ ہو گا جس کو آپ بند سمجھ رہے تھے اور آج صبح سے آپ کے لئے راستے کھلنے کی نوید بھی سنائی دے رہی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جس پر بھی اعتبار کرتے ہیں وہ آپ کو دھوکا ہی دیتا ہے مگر اب انجانی جگہ سے فائدہ ہو گا اور انشاءاللہ اب بہت سے کام بھی سیدھے ہونے جا رہے ہیں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کا ایک بڑا مسئلہ آج کسی وقت بھی حل ہو جائے گا، گھر میں بھی جاری نحوست آج ختم ہونا شروع ہو جائے گی اس کا اندازہ کل سے ضرور ہو گا۔

متعلقہ خبریں