اہم خبریں

راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کئی علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔پشاور اور اس کے مضافاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ شانگلہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے رپورٹ ہوئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تاجکستان اور چین کے سنکیانگ خطے میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، جس کے اثرات پاکستان کے شمالی علاقوں تک محسوس کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کوٹھی کھلانہ ویلی چناری پاہل گوجر بانڈی اور اسکے مضافاتی علاقوں میں رات گئے اچانک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگ نیند سے جاگ گئے بعض مقامات پر خوف کے عالم میں۔لوگ کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے.
مردان، ایبٹ آباد اور گردونواح سمیت خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے جھٹکے سوات، ملاکنڈ، مظفر آباد، بونیر اور ملحقہ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کئی مقامات پر زلزلے کے دوران کلمہ طیبہ کا ورد کیا گیا۔ اس کی گہرائی 159 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی. زلزلے کا مرکز چین اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔گلگت اور سکردو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.کامونکی،ننکانہ صاحب،مری اور گلیات میں بھی زلزلے کے جھٹکے.

مزید پڑھیں :نیو اسٹارٹ جوہری معاہدہ روس سے ختم ہو تا ہے تو ہو جائے،ٹرمپ نے چین کی طرف ہاتھ بڑھا دیا

متعلقہ خبریں