اہم خبریں

اسلام آباد میں سنیچنگ کی کامیاب واردات، ڈاکو فرار

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )تھانہ آئی نائن کے حدود میں سنیچنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں مسلح ڈاکوؤں نے ایک شہری کو یرغمال بنا لیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکو شہری سے دو موبائل فون، 50 ہزار روپے نقدی اور گاڑی کی چابیاں چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔ ملزمان نے اس دوران شہری کو دھمکیاں دے کر موبائل فونز کے پاس ورڈ بھی حاصل کیے۔

واقعے کے فوراً بعد ڈاکو آئی ایٹ کی سمت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ آئی نائن پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی خالد اعوان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی کے اہم راہنما کی بیٹی کی شادی

متعلقہ خبریں