اہم خبریں

پیپلز پارٹی کے اہم راہنما کی بیٹی کی شادی

کراچی (   اے بی این نیوز   )صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھانجی عائشہ تالپور اور فریال تالپور کی بیٹی کی شادی آج ہو گی۔صدر آصف علی زرداری کی بھانجی عائشہ تالپور کل پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی بیٹی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ دولہا سید شبیہ علی کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔

سید شبیہ علی نے ابتدائی تعلیم اور گریجویشن کراچی سے مکمل کی اور بعد میں SZABIST سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔ انہوں نے سندھ کے محکمہ بورڈ آف ریونیو میں خدمات انجام دینے کے بعد اپنا بزنس شروع کیا، جو کراچی کے معروف ریسٹورنٹ کے علاوہ دبئی اور متحدہ عرب امارات میں بھی کام کر رہا ہے۔تقریبات کا آغاز جمعہ 2 جنوری کو زرداری ہاؤس کراچی میں محفل میلاد سے ہوا اور بدھ 14 جنوری کو آبائی علاقے شہید بے نظیر آباد میں ظہرانے تک جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں :ایران کے بڑے حصے میں انٹر نیٹ بند، وجہ جا نئے کیوں

متعلقہ خبریں