اہم خبریں

بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر رد و بدل

پشاور(  اے بی این نیوز   ) خیبر پختونخوا میں اہم محکموں میں 44 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کر دی گئی ہیں، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے، گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی سمیت کئی محکموں میں نئی قیادت تعینات کی گئی ہے۔ غلام سعید کو ڈی جی انڈسٹریز اور ریحان گل کو آئی جی جیل خانہ جات مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح خالد اقبال کو چیف اکانومسٹ، عثمان خان کو ڈی جی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، احمد زیب کو ایم ڈی فارسٹ ڈیویلپمنٹ کارپوریشن، عارف اعوان کو ڈی جی پی ڈی ایم اے، واصف سعید کو ڈی جی ایس ڈی یو، فواد خان کو ڈی جی گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور اسد خان کو ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :ملالہ یوسفزئی کا ہنگامی اعلان،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں