اہم خبریں

کے پی حکومت عجیب بیانیہ بنا رہی ہے،آپریشن تو ہورہا ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز        ) رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہمیشہ بلوچستان کو حق سے زیادہ دینے کی کوشش کی۔ بلوچستان میں آج562 ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
بلوچستان میں ایک سال میں 7دانش سکول بن جائیں گے۔ گوادر کیلئے تقریباً 100ارب روپے کی سکیمز ہیں۔ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ہندوستان ملوث ہے۔
کے پی حکومت پر اعتراض یہ ہے کہ وہ آپریشن میں تعاون نہیں کررہے۔
بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے کروڑوں خرچ کررہا ہے۔ کالعدم بی ایل اے کا موقف پاکستان کے خلاف ہے۔ کالعدم بی ایل اے پاکستان کے آئین کے تابع بات کرے تو ہم معاملات طے کرنے کیلئے تیار ہیں۔
کالعدم ٹی ٹی پی اور فتنہ الخوارج کے ساتھ بھی یہی پوزیشن ہے۔ کے پی حکومت عجیب بیانیہ بنا رہی ہے،آپریشن تو ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں :تحریک تحفظ آئین پاکستان جیسے فورمز عمران خان کی عدم موجودگی میں متناز عہ نظر آتے ہیں،محمدزبیر

متعلقہ خبریں