اہم خبریں

تحریک تحفظ آئین پاکستان جیسے فورمز عمران خان کی عدم موجودگی میں متناز عہ نظر آتے ہیں،محمدزبیر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز        ) سینئرسیاستدان محمدزبیرنے کہاکہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے۔ موجودہ قیادت پر خود پارٹی کے اندر سنجیدہ سوالات موجود ہیں۔
جمہوریت تب موثر ہو سکتی ہے جب اصل سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیا جائے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان جیسے فورمز بانی کی غیر موجودگی میں متناز عہ نظر آتے ہیں۔
سیاسی جماعتوں کو پہلے اپنی داخلی صف بندی درست کرنا ہوگی۔ قیادت اور کارکن کے بیانیے میں فرق کسی بھی جماعت کو کمزور کرتا ہے۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کوخود بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا۔
سلمان اکرم کو سیکرٹری جنرل اور بیرسٹر گوہر کو چیئرمین بانی نے نامزدکیا۔
اےبی این نیوزکےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ اختلاف اپنی جگہ مگر یہ کہنا موجودہ قیادت پی ٹی آئی نہیں تو یہ کمزور دلیل ہے۔ پی ٹی آئی موجودہ قیادت کو الگ کر دیا جائے تو پارٹی کی آفیشل نمائندگی ختم ہو جاتی ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان جیسے فورمز پر شرکت پی ٹی آئی آفیشل پوزیشن کے تحت ہے۔
حکومت پر دباؤ ہو یا آئینی معاملات، اپوزیشن کو مل کر ہی ماحول بنانا پڑتا ہے۔ پی ٹی آئی کی عوامی قوت اور تنظیمی ڈھانچہ آج بھی اسی قیادت کے ساتھ موجود ہے۔ انہوں‌نے کہا کہ سیاسی منظرنامے میں حکومت کی سمت اور اپوزیشن کیساتھ تعلقات واضح نہیں لگتے۔
حکومت میں بیٹھے کچھ لوگ ڈیل کیلئے پرجوش نہیں جس سے سیاسی ماحول پیچیدہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی شخصیت اور ان کی ترجیحات مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی موجودگی یا غیر موجودگی اور فیصلے سیاست پر اثر ڈال رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندوں پر پابندی

متعلقہ خبریں