کراچی( اے بی این نیوز ) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے خریداروں کو جزوی ریلیف ملا ہے۔صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 99 ہزار 685 روپے پر آ گئی ہے۔مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملک میں سونے کی تقریباً 70 فیصد طلب شادیوں اور دیگر تقریبات سے منسلک ہے۔ پاکستان سونے کی ضروریات کے لیے درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے، اور مالی سال 2024 کے دوران 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے اختتام تک پاکستان کے سرکاری سونے کے ذخائر 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے، جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں :28 جنوری کو یاسین ملک کی قسمت کے فیصلہ کا خدشہ،جا نئے تفصیلات















