اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی،جا نئے کیا شرط رکھی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واقعی مذاکرات مطلوب ہیں تو سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا راستہ کھولا جائے، اس کے بغیر سیاسی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار صرف محمود خان اچکزئی کو دیا ہوا ہے اور اس وقت ملک میں واحد مؤثر اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی ہی ہے، جس کی کوئی باقاعدہ یا مستقل مذاکراتی کمیٹی موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے عمل کی شروعات اس وقت ممکن ہوگی جب پہلے بشریٰ بی بی کی اہل خانہ سے ملاقات کروائی جائے اور اس کے بعد بانی پی ٹی آئی کو پارٹی قیادت سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض حلقے اپنی سطح پر مذاکرات کی کوششیں کرتے ہیں، جن کی نیت پر شک نہیں کیا جاتا، مگر ایسے اقدامات کو پی ٹی آئی کی پالیسی یا مؤقف قرار نہیں دیا جا سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی کوشش کی، تاہم انہیں اجازت نہیں دی گئی۔ بیرسٹر گوہر علی خان کے مطابق موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا عمل ایک ڈیڈ اینڈ کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے اور یہ واضح نہیں کہ اس تعطل سے واپسی کا راستہ کیسے نکلے گا۔

مزید پڑھیں :پنجاب میں جعلی مقدمات کے خاتمے کیلئے تاریخی قدم اٹھا لیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں