اہم خبریں

آٹے کے سرکاری نرخ سامنے آ گئے

ساہیوال(اے بی این نیوز) آٹے کے سرکاری نرخ سامنے آ گئے۔ترجمان محکمہ فوڈ اتھارٹی وسیم سیال نے کہا ہے کہ ساہیوال میں سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ 23000 آٹے کے تھیلے فراہم کیے جا رہے ہیں، سرکاری نرخ نامہ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

10 کلو آٹے کے تھیلے کے سرکاری نرخ 905 روپے ہیں جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے ہے۔

مزید پڑھیں۔پی آئی اے کا لاہور سے لندن پروازیں بحال کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں