پشاور(اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ کراچی پر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ مل سکی۔ سندھ حکومت کی جانب سے سہیل آفریدی کی آمد پر سرکاری پروٹوکول دینے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے سبب عوامی جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ پی ٹی آئی صدرراجہ اظہرنے 11 جنوری کےلیےباغ جناح میں عوامی جلسے کی اجازت طلب کی تھی۔
انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پی ٹی آئی نے عوامی اجتماع کےلیے متبادل آپشنز پر غور شروع کردیا۔ شہر بھر سے کارکنان اور عوامی قافلوں کو مزارقائد کے اطراف طلب کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی مزار قائد حاضری کے بعد عوام سے خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں۔دوست ملک نے پاکستانی طلبا کیلئے ہزاروں سکالرشپس کا اعلان کر دیا















