اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد کے علاقے سنبل میں گٹر میں گر کر 3 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق واقعہ قبضے کی جگہ پر بنائی گئی مہر آبادی میں پیش آیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مہر آبادی میں کھدائی کرکے سیوریج کیلئے گڑھا بنایا گیا تھا، جس میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق پلاٹ میں کھدائی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں۔امریکی صدر کے بیان کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی















