اہم خبریں

دبئی المناک سڑک حادثہ، جانی نقصان کی اطلاعات

دبئی (اوصاف نیوز) متحدہ عرب امارات میں المناک سڑک حادثے میں 4 بچے اور ایک خاندان کی ملازمہ جاں بحق ہوگئیں۔

حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ہر پہلو کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حادثہ ابوظہبی دبئی ہائی وے کے قریب الشہامہ میں اس وقت پیش آیا جب بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان خاندان کی گاڑی لیوا فیسٹیول سے دبئی واپس آرہی تھی۔

حادثے میں والدین اور ایک بچی بال بال بچ گئے اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حادثے میں چار بیٹے جاں بحق ہو گئے۔

مرنے والوں میں چار بھائی شامل ہیں جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان تھیں اور خاندان کی 48 سالہ ملازمہ بھی جاں بحق ہوئی تھی۔ بچے دبئی کے ایک اسکول میں زیر تعلیم تھے۔

بچوں کی تدفین متحدہ عرب امارات میں کر دی گئی ہے جبکہ ملازمہ کی میت کو اس کے آبائی شہر کیرالہ روانہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:قومی مکالمہ کسی ایک جماعت کے فائدے کے لیے نہیں ہو سکتا، رانا احسان افضل

متعلقہ خبریں