راولپنڈی (اے بی این نیوز ) سینٹرل جیل اڈیالہ میںسابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی ہے۔ دونوں میاں بیوی تقریباً 45 منٹ تک ایک ساتھ رہے۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا اور نجی گفتگو کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات جیل قوانین کے مطابق کروائی گئی۔
جیل انتظامیہ کے مطابق گزشتہ منگل کو بھی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی تھی، تاہم اس موقع پر بھی بیرونِ جیل سے کسی عزیز، رشتہ دار یا سیاسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کا سلسلہ عدالتی احکامات اور جیل ضابطوں کے تحت جاری ہے، جبکہ دیگر افراد کی ملاقات سے متعلق اجازت نہیں دی جا رہی۔ یہ پیش رفت موجودہ سیاسی حالات میں خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں :مستحق طلبہ کے لیےپاکستان بیت المال کا بڑا اعلان،جا نئے کیا















