اسلام آباد (اے بی این نیوز ) اسلام آباد میں فراہمیِ انصاف کو یقینی بنانے کیلئے سپریم کورٹ نے ایک بڑا اور قابلِ توجہ اقدام کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عدالتِ عظمیٰ موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران بھی مکمل طور پر آپریشنل رہی اور عدالتی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کی رجسٹریوں میں بینچز نے باقاعدہ طور پر مقدمات کی سماعت کی۔ اس دوران مقدمات کے اندراج، سماعت اور فیصلوں کا عمل معمول کے مطابق جاری رکھا گیا تاکہ سائلین کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سپریم کورٹ کے مطابق موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 664 نئے مقدمات دائر کیے گئے جبکہ 674 مقدمات کی سماعت مکمل کی گئی۔ اسی عرصے میں تمام برانچ رجسٹریوں میں مجموعی طور پر 419 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔
اعلامیے میں گزشتہ برسوں کے عدالتی اعداد و شمار بھی جاری کیے گئے، جن کے مطابق سال 2023 میں 181 مقدمات، 2024 میں 468 مقدمات جبکہ 2025 میں 419 مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔ یہ اعداد و شمار سپریم کورٹ کی جانب سے بروقت انصاف کی فراہمی اور مقدمات کے بوجھ میں کمی کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی بہن کے وارنٹ گرفتاری جاری،جا نئے کو ن سی بہن کے















