اہم خبریں

پی ٹی آئی کا اہم راہنما اشتہاری قرار

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا۔علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیےعدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا زبانی فیصلہ سنایا،جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔واضح رہے علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب و اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائے گا،حکومت سندھ

متعلقہ خبریں