اہم خبریں

رمضان المبارک کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بارے میں اہم فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور بورڈ نے رمضان المبارک کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے بارے میں اہم فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد ہوں گے، بورڈ نے 27 مارچ سے امتحانات شروع کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی منظوری کے بعد میٹرک سالانہ امتحانات کے لئے حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

اس بارے میں طلبہ کا کہنا ہے کہ امتحان یکم مارچ سے ہی شروع ہونا چاہیے اور عیدالفطر پر ایک ہفتہ کی چھٹیاں دی جائیں، پاکستان سپر لیگ کا آغاز بھی 23 مارچ سے ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔سوڈان میں ایک گھر پر ڈرون حملہ، بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

متعلقہ خبریں