اسلام آباد(اے بی این نیوز)سونے کی قیمت میں دو دن کے دوران بڑے اضافے کے بعد کمی ہو گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دو دن میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 12 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا۔
آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار28 روپے کمی ہونے سے نئے نرخ 4 لاکھ 173 روپے ہوگئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا
عالمی مارکیٹ میں سونا کے نرخ میں 12 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس قیمت 4444 ڈالر ہوگئی ہے، چاندی کی قیمت میں کوئی رد وبدل نہیں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں۔تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث 9 پروازیں منسوخ















