اہم خبریں

تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث 9 پروازیں منسوخ

کراچی(اے بی این نیوز)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کو بریک لگ گئی اور کراچی ایئرپورٹ پر اڑانوں کا نظام الٹ پلٹ ہوگیا۔

فلائٹ آپریشن متاثرہونے کے باعث 9پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے مسقط جانےوالی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324 اورکراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143،145شامل ہیں۔

کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123 اور125بھی منسوخ ہوگئیں۔

کراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306،کراچی سے تربت جانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 501اورکراچی سے جدہ جانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 761 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں۔حکومت کسانوں کے لیے گندم کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنا رہی ہے: رانا تنویر حسین

متعلقہ خبریں