اہم خبریں

راجہ ظفر الحق کی طبیعت ناساز،وزیراعظم نے عیادت کی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ان کی عیادت کی۔وزیراعظم نے راجہ ظفر الحق کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی اور ملکی سیاست کے لیے راجہ ظفر الحق کی طویل خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار ہمیشہ قابلِ قدر رہا ہے۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں :حکومت نےگیس کی قیمتوں کا اعلان کر دیا،جا نئے کیا ریلیف ملا

متعلقہ خبریں