اہم خبریں

حکومت نےگیس کی قیمتوں کا اعلان کر دیا،جا نئے کیا ریلیف ملا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے گیس کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق آئندہ چھ ماہ تک گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گیس سیکٹر میں سرکلر ڈیٹ کے بڑھنے کا سلسلہ رک چکا ہے اور اس وقت کوئی نیا قرض پیدا نہیں ہو رہا، جو حکومتی اصلاحات کا واضح نتیجہ ہے۔ وزیر پٹرولیم کے مطابق قطر سے اضافی ایل این جی کی فراہمی کے لیے ایک کامیاب معاہدہ بھی طے پا گیا ہے، جس سے ملک میں گیس کی دستیابی بہتر ہوگی۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت نے گیس کے شعبے میں مؤثر اور دیرپا اصلاحات کی ہیں، جس کے باعث شدید سردی کے موسم کے باوجود صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پالیسی کا مقصد عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے بچانا اور توانائی کے شعبے میں استحکام لانا ہے۔

مزید پڑھیں :ن لیگ کے اہم راہنما انتقال کر گئے، جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں