اہم خبریں

شدید سردی ، بارشیں،محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا ،جا نئے آنے والے دنوں میں موسم کیسا رہے گا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید سردی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں پھیلائی جانے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق تازہ موسمیاتی رپورٹس میں ملک بھر میں کسی غیر معمولی یا شدید سردی کی پیش گوئی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ موسم معمول کے مطابق ہے اور سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں اب تک حقیقت کے قریب ثابت ہوئی ہیں۔

ترجمان نے عوام اور میڈیا اداروں سے اپیل کی کہ موسمی صورتحال سے متعلق صرف محکمہ موسمیات کی مستند رپورٹس پر ہی انحصار کیا جائے اور غیر مصدقہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں معمول سے کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ مجموعی طور پر پاکستان میں 34 فیصد کم بارش ہوئی۔ پنجاب میں 73 فیصد، سندھ میں 71 فیصد، خیبر پختونخوا میں 39 فیصد اور بلوچستان میں 11 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں 25 فیصد اور آزاد کشمیر میں 39 فیصد کم بارش رپورٹ ہوئی۔

دسمبر 2025 کے دوران ملک میں درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہا۔ مجموعی طور پر درجہ حرارت میں 1.2 سینٹی گریڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گلگت بلتستان میں 2.3، خیبر پختونخوا میں 1.5، پنجاب میں 1.9 اور بلوچستان میں 1.2 سینٹی گریڈ زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسمی حالات معمول کے دائرے میں ہیں اور شدید سردی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف نے جلسہ کی اجازت مانگ لی

متعلقہ خبریں