اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف نے جلسہ کی اجازت مانگ لی

پشاور (اے بی این نیوز    )کراچی میں پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کے متوقع دورے کے موقع پر تحریک انصاف نے عوامی جلسے کے انعقاد کی اجازت مانگ لی ہے۔پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر اور سیکرٹری جنرل ارسلان خالد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو باضابطہ خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں شہر میں عوامی جلسے کے انعقاد کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

خط کے متن کے مطابق تحریک انصاف نے مزار قائد کے قریب واقع باغ جناح میں جلسہ کرنے کی درخواست دی ہے، جبکہ جلسے کی تاریخ 11 جنوری رکھی گئی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجوزہ جلسہ مکمل طور پر پرامن ہوگا اور تمام قانونی تقاضوں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی ضلعی انتظامیہ کے مثبت اور بروقت فیصلے کی منتظر ہے تاکہ عوام کو جمہوری انداز میں اپنی رائے کے اظہار کا موقع مل سکے۔ سیاسی حلقوں میں اس درخواست پر انتظامیہ کے ردعمل کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :سیمنٹ سستا ہو گیا

متعلقہ خبریں