اسلام آباد (اے بی این نیوز )ملک میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو تعمیراتی شعبے کے لیے ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1387 روپے رہی، جو اس سے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.27 فیصد کم ہے۔ اس سے قبل شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1391 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1446 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے برابر ہے۔
شہری سطح پر بات کی جائے تو اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1367 روپے، راولپنڈی میں 1361 روپے، گوجرانوالہ میں 1420 روپے، سیالکوٹ میں 1400 روپے، لاہور میں 1457 روپے، فیصل آباد میں 1380 روپے، سرگودھا میں 1400 روپے، ملتان میں 1411 روپے، بہاولپور میں 1413 روپے، پشاور میں 1353 روپے جبکہ بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔
جنوبی شہروں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1379 روپے، حیدرآباد میں 1428 روپے، سکھر میں 1530 روپے، لاڑکانہ میں 1407 روپے، کوئٹہ میں 1490 روپے اور خضدار میں 1443 روپے رہی۔
مزید پڑھیں :سابق کرکٹر کیلئے خبر غم ، والدہ انتقال کر گئیں















