فیصل آباد (اے بی این نیوز )پاکستان کے سابق مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی کرکٹ حلقوں اور شائقین میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہو گئی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق سعید اجمل کی والدہ کی نمازِ جنازہ فیصل آباد کے غلام محمد آباد کے بڑے قبرستان میں شام 6 بجے ادا کی جائے گی، جس میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت متوقع ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سعید اجمل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سعید اجمل سمیت تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔سعید اجمل کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین اسپنرز میں ہوتا ہے اور ان کی والدہ کے انتقال پر کرکٹ برادری کی جانب سے بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں :پختونخوا میں دہشتگردی کیلئے سازگار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر















