لاہور(اے بی این نیوز) پنجاب بار کونسل نے رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق کا لائسنس بحال کر دیا ہے اور معاملہ اپنی ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔
کونسل کے مطابق کیس کی رپورٹ دوپہر 2 بجے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ منگل کویہ پیشرفت لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہے، جس میں پنجاب بار کونسل کو حتمی فیصلہ کرنے سے قبل میاں علی اشفاق کے اعتراضات سننے کی ہدایت کی گئی تھی۔
میاں علی اشفاق نے پنجاب بار کونسل کی جانب سے اپنے لائسنس کی معطلی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس میں اس کی بحالی اور ان کے خلاف کی گئی تادیبی کارروائی کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں۔استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ















