راولپنڈی(اے بی این نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نےجی ایچ کیو حملہ کیس میں 40 سے زائد غیرحاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انسداددہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اوراسپیشل پراسیکیوٹرظہیر شاہ پیش ہوئے۔
عدالت نے 40 سے زائد غیرحاضرملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،وکلاء صفائی نے عدالت سےدرخواست کی کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کیس سے متعلق ہدایات لینے کی اجازت دی جائے۔
پراسیکیوٹرکاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں اور انسداد دہشت گردی عدالت کی تحویل میں نہیں، جبکہ مجرم جیل سپرنڈنٹ کی تحویل میں ہے۔وکلاء صفائی نےکہا کہ جب تک بانی تک رسائی نہیں ملتی،عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔
عدالت نے وڈیو لنک ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی کاپی وکلاء صفائی کو فراہم کر دی،کیس کی مزید سماعت بیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
مزید پڑھیں۔نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی، پولیس نے گھریلو ناچاقی کا شبہ ظاہرکر دیا















