اہم خبریں

نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی، پولیس نے گھریلو ناچاقی کا شبہ ظاہرکر دیا

لاہور(اے بی این نیوز)لاہورکی نجی یونیورسٹی میں اکیس سالہ طالبہ کااقدام خودکشی کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،پولیس نے گھریلو ناچاقی کا شبہ ظاہر کردیا۔

پولیس تفتیش کےمطابق لڑکی دوسری منزل سےچھلانگ لگانے سے پہلے 27 منٹ تک فون پر بات کرتی رہی اور کودنے سے پہلے آخری کال ڈیلیٹ کردی ۔

پولیس کےمطابق بھائیوں نےلڑکی کا پرانا موبائل خراب ہونے پر وقوعہ سے ایک روز قبل نیا موبائل لے کر دیا، لڑکی کےدونوں بھائیوں کےتفصیلی بیان ریکارڈ کیےجارہے ہیں،یونیورسٹی میں ہونے والے ٹیسٹ میں طالبہ نے 35 میں سے 18 نمبر لیے،حاصل کردہ نمبروں سےغیرمطمئن ہوکروالد اوربھائیوں کو بتایا۔

پولیس نےتمام سی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کرلیں،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےتمام حالات و واقعات پر تحقیقات کی جارہی ہے،طالبہ کےلواحقین نےقانونی کارروائی کےلیےابھی تک کوئی درخواست نہیں دی،طالبہ کےلواحقین سے معلومات لیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی کےبیان کےبعدتفتیش کو آگے بڑھایا جائےگا،معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے،حتمی وجہ کا تعین جلد کرلیا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔بنوں: پی ٹی آئی رہنما فدا خان کی گاڑی کے قریب دھماکا

متعلقہ خبریں