اہم خبریں

بنوں: پی ٹی آئی رہنما فدا خان کی گاڑی کے قریب دھماکا

بنوں(اےبی این نیوز) بنوں کے علاقے ڈومیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق تحصیل ناظم فدا محمد خان کی گاڑی کے قریب دھماکے ہوا جس میں فدا محمد خان زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ناظم فدا محمد کے دفتر کے باہر نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد نصب کر کے دھماکہ کیا، جس میں فدا محمد زخمی ہوئے، دھماکے کے وقت دفتر کے مرکزی گیٹ کے قریب بارودی مواد رکھا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فدا محمد کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، تاہم انہیں کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا، مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور علاقے کو محفوظ بنایا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے اور دھماکے کے پیچھے ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔

اس دھماکے نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا اور پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے تمام ممکنہ شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں، جن میں دفتر کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی شامل ہیں۔ مقامی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً دیں تاکہ واقعے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

دھماکے کے بعد فدا محمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور شرپسند عناصر کی کوششیں انہیں متاثر نہیں کر سکتیں۔ پولیس نے بتایا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس معاملے میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں۔حکومت ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کی کوشش کرے: شیخ رشید

متعلقہ خبریں